ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / رضوان احمد علی کے خلاف فرد جرم داخل کرنے کے لیئے قومی تفتیشی ایجنسی کومزید ۴۵؍ دنوں کی مہلت

رضوان احمد علی کے خلاف فرد جرم داخل کرنے کے لیئے قومی تفتیشی ایجنسی کومزید ۴۵؍ دنوں کی مہلت

Wed, 01 Jun 2016 20:50:36    S.O. News Service

ممبئی یکم جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے شہر کشی نگر سے ممنوع تنظیم داعش (آئی ایس آئی ایس) کے لئے کام کرنے اور مسلم نوجوانوں کو آئی ایس آئی ایس کی جانب راغب کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار رضوان احمد علی کے خلاف فرد جرم داخل کرنے کے لیئے قومی تفتیشی ایجنسی NIAکو خصوصی عدالت نے مزید ۴۵؍ دنوں کی مہلت مہیا کی ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سرکاری وکیل گیتاگوڈمبے نے خصوصی عدالت کو بتایا کہ ملزم ممبئی کے مالونی علاقے کے چند مسلم نوجوانو ں کو انٹرنیٹ کی مدد سے داعش میں شمولیت کے لئے اکسا رہا تھا نیز اسی کی ایماء پر گذشتہ سال اکتوبر میں لاپتہ ہونے والے ایک نوجوان کو ملک سے فرارہونے میں مدد کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ذہن سازی بھی کی تھی نیز اس تعلق سے ملزم سے ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہے لہٰذاملزم کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کے لیئے استغاثہ کو مزید وقت درکار ہے جس کے بعد آج خصوصی عدالت کے جج وی وی پاٹل نے استغاثہ کو مزید ۴۵؍ دن فرد جرم داخل کرنے کے لیئے دیتے ہوئے اپنی کارروائی ۱۵؍ جون تک ملتوی کردی۔دوران کارروائی عدالت میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم انصاری خصوصی عدالت میں موجودتھے جنہیں عدالت نے بتایا کہ ملزم کو رمضان کے مہینہ میں گھر کا کھانا مہیا کرائے جانے کی درخواست کو سیکوریٹی کی وجوہات کے چلتے مسترد کردیا گیا ہے لیکن آرتھر روڈ جیل حکام کوہدایت جاری کی گئی ہیکہ وہ ملزم کو سحر و افطار کے وقت معقول غذا مہیاکرائے ۔


Share: